میانوالی، گاڑی نہر میں گرنے سے لوک گلوکار سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق
02:21 PM, 12 Oct, 2023
میانوالی کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے لوک گلوکار شرافت علی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گلوکار شرافت علی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے تاہم فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگ کون تھے۔