پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

09:59 AM, 12 Oct, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر) سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے5اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ڈی جی خان،لیہ،مظفرگڑھ، راجن پوراورکوٹ ادومیں دفعہ 144 نافذسیاسی اجتماعات،جلسے،احتجاج اورایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہوگا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرکیا گیا۔ امن وامان کےقیام اوراملاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں