والد کے انتقال پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام

10:35 AM, 12 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کسی پیارے کی فوتگی پر پورا خاندان غم میں مبتلا ہوتا ہے مگر حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان ہونے سے زیادہ شدید غصے سے دوچار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست بہار میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تو اس کے بیٹے نے باپ کی میت کے ساتھ ڈی جے سسٹم کا انتظام کر دیا جس پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔اگرچہ بھارت شادیوں اور مردے کی آخری رسومات میں عجیب رسومات کے لیے جانا جاتا ہے اور حالیہ واقعے نے ایک بار پھر صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاؤں کے کچھ لوگ میت کو لے کر جارہے تھے جبکہ آگے جانے والے ایک ٹرک میں ڈی جے سسٹم پر چلتے گانوں پر 2 لڑکیاں آئٹم ڈانس کر رہی تھیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیٹے کا بیان سامنے آیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا کافی پسند تھا، تو والد کی پسند کے مطابق میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا گیا۔

مزیدخبریں