(ویب ڈیسک ) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم ہو گی ، نہ ہوئے تو نہیں ہو گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایک جماعت نے ڈرافٹ نہیں دیا، خصوصی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے ، ذیلی کمیٹی اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، ذیلی کمیٹی میں کامران مرتضیٰ ، دو اراکین پی ٹی آئی کے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کے مسودوں میں کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے ، ذیلی کمیٹی دو دنوں میں سفارشات خصوصی کمیٹی کو دے گی ، پی ٹی آئی کے اختلافات ذیادہ ہیں ، ان کے تحفظات بھی ہیں ، پی ٹی آئی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، پارلیمان کی بالادستی کا ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم ہو گی ، نہ ہوئے تو نہیں ہو گی۔