لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق 

05:10 PM, 12 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ ، آوٹ فال روڈ ، گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشنز سے سیوریج نمونے لئے گئے ۔ تینوں ڈسپوزل اسٹیشنز سے لئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت نے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ جاری کردی۔

لاہور میں رواں برس مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہورہی ہے شہر میں پولیو کے خلاف بار بار مہم چلانے کے باوجود وائرس سے چھٹکارا نہ مل سکا ۔

مزیدخبریں