سینیئر سیاستدان لطیف کھوسہ کے رقص کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

06:38 PM, 12 Oct, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہے جس میں انہیں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو نجی نیوزچینل  نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیئر سیاستدان لطیف کھوسہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک تقریب میں اپنے دوستوں کےساتھ خوشی سے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سیاست میں مخالفین کو ٹف تائم دینے والے پی ٹی آئی ایم این اے نے ایسا ڈانس کیا کہ دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے، تقریب میں موجود لوگ نے لطیف کھوسہ کے ڈانس کی ویڈیو کو اپنے اپنے موبائل فون میں محفوظ کیا جبکہ وہ رقص پر محظوظ بھی ہوئے۔

ویڈیو کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ آپ سیاسی یا پیشہ ورانہ طور پر کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، جاندار اور پرجوش رہنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں