’وکی کوڈو ‘ سمیت بیوی، بچوں کی جان خطرے میں، ویڈیو میں اہم انکشافات

09:30 PM, 12 Oct, 2024

ساجد خاں

ویب ڈیسک:(محمدساجد)لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والےمعروف پاکستان کامیڈین وکی کوڈو کے مداح پریشان ہوگئے، سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ کامیڈین اداکار کی ویڈیو نے افسردہ کردیا جبکہ اداکار نے ویڈیو میں اہم انکشاف کرتے بتایا کہ انہیں کون تنگ کررہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے مزاحیہ انداز اور ٹیلنٹ کے باعث کئی اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے معروف کامیڈین ’ وکی کوڈو ‘ کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں اور ساتھی اداکاراوں کو بھی افسردہ کردیا، ویڈیو میں بتاتے ہوئے کامیڈین نے اپنی اس حالت کا ذمہ دارتھیٹر کے مالکان کو قرار دیا اور کہا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ بھی ہوا اس کے ذمہ دار وہ ہوں گے۔

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم اور سٹیج کے معروف اداکار وکی کوڈو عارضہ دل میں مبتلا ہو گئے جنہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروا دیا گیا، سٹیج کے اداکاروں نے وکی کوڈو کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں