’عوام کی خدمت خالی باتوں سے نہیں، عمل سے ہوتی ہے‘

08:33 AM, 12 Sep, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خدمت،دیانت اورشفافیت کے سامنے منفی سیاست کی کوئی وقعت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔ ہم نے 3 برس میں دعوی کئے نہ نعرے لگائے بلکہ صرف کام پر فوکس کیا، پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا یہ سفرجاری و ساری رہے گا، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عوام سے دشمنی کر رہے ہیں ، ان عناصر نے اپنے دور میں عوام کے وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا، سابق دور میں عوام کے نہیں صرف حکمرانوں کے حالات بدلے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، ہماری حکومت نے یکساں ترقی کا وژن دیا،ملک میں عدم استحکام کی کوشش کرنے والے پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہو چکی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں نے حساس معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی- تنقیدبرائے تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں - الزامات لگانے والے پیچھے رہ چکے ہیں -انہوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے-
مزیدخبریں