’ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں‘

08:34 AM, 12 Sep, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، ووٹ کا حق استعمال کریں.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہ خاص کر ماوں، بہنوں، بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا مطلب یقینی خدمت اور مسائل سے نجات ہے . جھوٹے وعدوں اور دعووں کے بجائے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں .

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک امانت ہی نہیں، آپ کا ایک بہت اہم فیصلہ بھی ہے، درست یا غلط فیصلے کے اثرات ہوتے ہیں، مجھے امید ہے کہ قوم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرے گی تاکہ عوامی مسائل حل ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں ،کارکنان اور سپورٹرز کو ان کی محنت اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں. پورے حوصلے اور جذبے سے میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہوں، انشاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی.

مزیدخبریں