پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،12ستمبر 2021
10:43 AM, 12 Sep, 2021
ملک کرونا وبا ایک روز میں مزید 58 زندگیاں نگل گئی، 3 ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی،، مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 4 ہزار 520 تک پہنچ گئی، 5 ہزار 370 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جاری، پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی، 206 وارڈز میں 1560 امیدواروں میں مقابلہ، 684 آزاد امیدوار بھی میدان میں، سیاسی جماعتوں کے بھی 876 امیدواروں کی پنجہ آزمائی۔۔۔۔۔۔ چین،ایران،روس، تاجکستان ودیگرممالک کے انٹیلی جنس چیفس کی اسلام آبادمیں بیٹھک، افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنےاجلاس کی میزبانی کی،خطےمیں دیرپا امن اور استحکام کے لیے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔