پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،12ستمبر 2021

10:47 AM, 12 Sep, 2021

حسان عبداللہ
ضلع مانسہرہ کے علاقے تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں شدید بارش نے تباہی مچا دی، 5 مکانات تباہ ہو گئے، ملبے سے 14 لاشیں نکال لی گئیں۔۔ امدادی کارروائیاں جاری۔۔۔ ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کے دوران وارڈ نمبر 4 پر جھگڑا ہو گیا، کارکن گتھم گتھا ہو گئے، خواتین بھی پیچھے نہ رہیں،، تحریک لبیک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی، پولیس حرکت میں آئی، ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کوباہرنکال دیا۔ لاہور میں تیسرے روز بھی بادلوں کے ڈیرے، صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا، بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں ہیلتھ کارڈ لازمی قرار دینے کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ہزاروں افراد باہر نکل آئے،، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی۔۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 21 ہزاز افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔
مزیدخبریں