تحریک انصاف کے 52 امیدوار کامیاب ہوگئے: شہباز گل

06:14 PM, 12 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے 52 امیدوار کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں آزاد امیدوار 36 نشستیں,ن لیگ کے 30 جیت سکی۔ تازہ ترین رزلٹ 10 بج کر 37 منٹ کے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 11اور ایم کیو ایم کے 10 امیدوار کامیاب ہوگئے۔ اے اين پی کے 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏اللہ کا شکر عمران خان اکیلا ہی کافی ہے۔
مزیدخبریں