میجر  عزیز بھٹی شہید  نشان حیدر کا 59 واں یوم شہادت

08:58 AM, 12 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 59واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس  نے  شہید ہیرو کو  بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   میجر عزیز بھٹی شہید نے 65کی جنگ میں دفاع وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، میجر عزیز بھٹی شہید کی جرات اور بہادری نے دوسروں کو ان کے قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  پاکستان کی مسلح افواج میجر عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہیں۔

مزیدخبریں