ویب ڈیسک : گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایم ٹی وی کے سالانہ ایوارڈز میں بہترین میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیت لیا۔
میوزک کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ایم ٹی وی ایوارڈز کے میلے کا اہتمام کیا گیا، حسین رنگین شام ٹیلر سوئفٹ کے نام رہی، معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو سال کی بہترین وڈیو کا ایوارڈ دیا گیا۔
سپر اسٹار گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گانے ’فورٹ نائٹ‘ کے لیے سال کا بہترین ویڈیو جیتا، جس میں پوسٹ میلون شامل ہے، مداحوں کا شکریہ کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ نے صدارتی انتخابات میں ووٹ کرنے کی تلقین کی۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے اپنی زندگی کے ایک خاص شخص کی بھی تعریف کی جو میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہمیشہ ان کے ساتھ سیٹ پر رہتا تھا۔
گلوکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا بوائے فرینڈ ٹریوس ریکارڈنگ کے دوران ہمیشہ ساتھ ہوتا ہے، اور جب ایک ہی ری ٹیک میں ریکارڈنگ مکمل ہوتی ہے تو وہ اس کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔
نیویارک میں ایوارڈ شو کی رنگینیاں رات بھر عروج پر رہیں اور ہر سال کی طرح اس بار بھی ایوارڈ کی شام ہلے گلے اور موج مستی سے بھرپور رہی، دھمال کے ساتھ سنگرز کی شاندار پر فارمنسز نے کمال کیا۔