بانی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار

04:13 PM, 12 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی کے پی   علی امین کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

علی امین گنڈا پور کے بیان پر صحافیوں کا بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ   علی امین کو ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا،   علی امین جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ  پہلے بھی کہہ چکا ہوں جس دباؤ میں صحافی رپورٹنگ کررہے ہیں، یہ جہاد ہے۔

مزیدخبریں