لاہور؛ بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

04:30 PM, 12 Sep, 2024

ویب ڈیسک:کمسن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے براہ راست فائرنگ شروع کر دی ۔ ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ 3 بچیوں کو اغوا کر کے نجی ہوٹل کے کمرے میں محبوس کر رکھا تھا، جس پر پولیس نے ملزم کے چنگل سے تینوں بچیوں کو بازیاب کرایا ۔ ملزم امتیاز معصوم بچیوں کو حرام کاری کے لیے اغوا کرتا تھا۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں