10 ستمبر کی رات ایوان میں کیا ہوا؟ گرفتار پی ٹی آئی رہنما نے سب بتا دیا

05:37 PM, 12 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے گرفتار رکن اسمبلی شاہ احد خٹک نے کہا پاکستان میں پولیٹیکل اسپیس پیدا ہوگئی ہے، 10 ستمبر کی رات کو جو اس ایوان میں ہوا  اس ایوان کی بےقیری کی گئی۔

  پی ٹی آئی کے گرفتار رکن اسمبلی شاہ احد خٹک نےصحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں  ایسی مخلوق نے جگہ لے لی ہے  ہے جن کا پارلیمنٹ سے دور تک کا کوئی واسطہ نہیں ہے ، 10 ستمبر کی رات کو  ایوان کی بےقیری کی گئی،  اس واقعہ کی  مثال پوری  دنیا میں نہیں ملتی،  رات کے تقریبا  تین سوا تین بجے 15 ،20 بندے آئے اور  پارلیمنٹ ہاؤس  کی لائٹس بند کردی گئیں۔

   اسمبلی کے ممبرز یہاں پہ موجود تھے اور ہم سب کو بڑی توقیری، بڑی بدتمیزی سے گرفتار کیا گیا، پہلے ہمیں   تھانہ  سیکرٹریٹ لے کے گئے پھر وہاں سے ہمیں سی آئی کے تھانہ لے کے گئے ، اُس ٹائم   رینجرز  کی گاڑی کھڑی تھی   وہ بھی غائب تھی ،جتنا عملہ تھا سارا غائب تھا پورا ایوان نقاب پوشوں کے ہاتھ میں تھا۔

مزیدخبریں