پنجاب یونیورسٹی نے 30 مارچ کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردئیے

لاہور (پبلک نیوز) کورونا سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر۔ پنجاب یونیورسٹی نے 30 مارچ کو ہونے والے پریکٹیکلز امتحانات منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی نے 30 مارچ کو ہونے والے پریکٹیکلز امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ پریکٹیکلز امتحانات کے منسوخ ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان دو ہفتوں بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں