پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 29 مارچ 2021

کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاو کے باعث الیکشن کمیشن نے سرگرمیاں محدود کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے 15 اپریل تک دفتری اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کر دئیے

کورونا وائرس نے مزید 41 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے، ایک روز میں 4 ہزار 525 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد، فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہوگئی، 3 ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا وبا کی تیسری لہر جاری، سوات 23 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ سب سے آگے، پشاور 22 فیصد کورونا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر، نوشہرہ میں 19 اور لاہور میں 17 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے، فیصل آباد اور راولپنڈی میں شرح 15 فیصد اور اسلام آباد میں 16 فیصد رپورٹ، این سی اوسی نے مثبت کیسز کی شرح جاری کردی

اسلام آباد میں کورونا مریضوں کےلیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈزبھرگئے، اب مزید گنجائش نہیں، کورونا مریضوں کے علاج کےلیے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص، ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں