اجے دیوگن کا نشے کی حالت میں مارپیٹ سے انکار

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم سٹار اجے دیوگن کی شراب خانے کے باہر نشے کی حالت میں مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ٗ اجے دیوگن نے تردید کر دی کہ وہ تو دہلی میں ہیں ہی نہیں اور اس ویڈیو میں نظر آنے والا کوئی اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شراب خانے کے بعد لگژری کار کھڑی ہے اور چند لوگوں میں نشے کی حالت میں دھینگا مشتی جاری ہے جس میں واضح طور پر ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو اجے دیوگن جیسا لگ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل کیا ہوا مداحین کی طرف سے تنقید کی طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔

بھارتی سپر سٹار کے چاہنے والے نے اس موقع پر کہا کہ یہ اجے دیوگن نہیں جبکہ دوسرے موقف پر یقین کرنے والوں کا ماننا تھا کہ یہ اجے دیوگن ہیں جو نشے کی حالت میں مارپیٹ میں مصروف ہیں۔ ان تمام خبروں کے بعد آخر کار اجے دیوگن نے چپ توڑ دی اور سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیو ان کی نہیں اور نہ ہی وہ اس ویڈیو میں موجود ہیں۔

اجے دیوگن کی میڈیا ٹیم کی طرف سے اس سے قبل وضاحت آچکی ہے کہ اپنی فلم کی پرموشن کے لئے اجے دیوگن گزشتہ سال دہلی گئے تھے جس کے بعد اب تک انہوں نے دہلی کا سفر ہی نہیں کیا ہے تو یہ ویڈیو سراسر جھوٹی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں