اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پر گزشتہ کئی ماہ سے شوگر چینی سکینڈل میں سنگین الزامات لگ رہے ہیں لیکن انہوں نے صرف الزامات کا جواب دیا لیکن آج شاید اس کے صبر کا بان ٹوٹ گیا ٗ جہانگیر ترین کاکہنا ہے کہ انہیں شدید دکھ ہے کہ ان کے خاندان کیلئے غیر قانونی عمل ثابت نہ ہونے کے باوجود الزام تراشی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں جہانگیر ترین نے پوسٹ کیا گیا ’’ایف آئی اے کی جانب سے مجھ پر عائد کئے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔میں پہلے ہی ایف آئی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کا بمع ٹھوس شواہد تفصیلی جواب جمع کرا چکا ہوں – مجھے دکھ ہے کہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کوئی غیر قانونی عمل ثابت نہ ہونے کے باوجود بہتان تراشی کی جا رہی ہے ‘‘۔
FIA's latest claims against me and my family are totally fabricated. I have already submitted a detailed reply along with concrete evidence in response to FIA notice. Unfortunate to see them go on another smear campaign against me & my family without establishing anything illegal
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) March 31, 2021
اس سے قبل جہانگیر ترین نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے جانے والے الزام بے بنیاد ہیں ٗ نجی آڈٹ فرم ان کی کمپنیوں کے اکائونٹس کو پہلے ہی درست قرار دےچکی ہے ٗ میں نے تمام شیئرز اور کھاتے قانون کے مطابق منتقل کئے ہیں۔