ہمایوں سعید بھارتی لڑکی سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں صف اول کے اداکار ہمایوں سعید کو بھارت کی ایک لڑکی نے شادی کی پیشکش کی جس پر انھوں نے خصوصی طور پر اپنا ردعمل دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھارتی لڑکی نے پی وی کری ایشنز کے فرضی نام سے ٹوئٹر ہینڈل پر ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے کیا آپ شادی کریں گے؟ میں اس بات سے واقف ہوں کہ آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں مگر یہ دل ہے اس کا کیا کروں؟

انھوں نے مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں آپ کو بے پناہ پیار کرتی ہوں۔ آپ سے 24 سال چھوٹی بھی ہوں پر یقین مانیں آپ سے پیار کرتی ہوں۔ انھوں درخواست کی کہ مجھے جواب دیں کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔

ہمایوں سعید نے اپنی فین لڑکی کو ٹوئٹر پر انتہائی منفرد جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ… مگر شادی کے لیے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے انشا اللہ…

پاکستان اداکار کی جانب سے رپلای ملنے پر لڑکی ایک جانب تھی تو دوسری جانب شادی کے لیے ہاں میں جواب نہ ملنے پر رنجیدہ بھی۔ ہمایوں سعید کے رپلائی لڑکی نے کہا کہ میں الفاظ سے خالی ہوں۔ میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔ آپ نے مجھ کو رپلائی کیا۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی عمر اس وقت 49 سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں