پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،02 اپریل2021

سپریم کورٹ نے ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا الیکشن کمیشن کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے

پاکستان کی حکومت کو براڈ شیٹ کمیشن سے سوئس کیس کا ریکارڈ مل گیا جس کے بعد سابق صدر اور آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں