یورپی یونین نے ایران پرعائد پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

06:58 AM, 13 Apr, 2021

حسان عبداللہ

یورپی یونین نے ایران پر عائد معاشی پابندیوں میں اگلے سال اپریل تک توسیع کر دی۔

یورپی یونین میں شامل ممالک کا کہنا ہے کہ ایران کے 3 بڑے جنرلوں سمیت 8 دیگر افراد پر بھی پابندی لگائی گئی ہیں۔ یورپی یونین کے مطابق ایران میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے عائد پابندیوں کو اگلے سال تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پہلی بار پابندیاں 2011 میں عائد کی گئی تھیں تاہم ان میں سالانہ توسیع ہوتی گئی۔

مزیدخبریں