پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر لی
10:29 AM, 13 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ٗ پی ڈی ایم کے رہنماوں شیری رحمن ٗ راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے اپنے استعفی بھجوا دیے ہیں ٗ استعفے پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی اور نائب صدارت سے دیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے استعفے پی ڈی ایم سربراہ کی رہائش گاہ پر بھجوا دیے ٗ مولانا فضل الرحمن کو استعفے موصول ہو گئے ہیں ٗ اس سلسلہ میں پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، میر طاہر بزنجو، آفتاب شیراوراحسن اقبال و دیگر نے شرکت کی ۔محمود خان اچکزئی اور اویس نورانی اجلاس میں نہیں پہنچ سکے، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے استعفوں اور پی ڈی ایم کی صورتحال پر مشاورت ہوئی ٗ نیوز کانفرنس کے حوالے سے مندرجات پر تبادلہ خیالکیا گیا ۔