پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،13 اپریل 2021

11:46 AM, 13 Apr, 2021

حسان عبداللہ
پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اورخیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، مریضوں میں اضافے کے باعث ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے،وفاقی وزیراسدعمرکی نیوز کانفرنس، کہا شاید لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف ختم ہوگیا، روزانہ 60 سے 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، امید ہے عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائے گا ملک میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعدا 15 ہزار 619 ہوگئی ،24 گھنٹوں میں 4 ہزار 318 نئے کیس رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 54 ریکارڈ کی گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 76 ہزار 34 تک جا پہنچے کورونا وائرس کی تیسری لہر، پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 380 بیڈز مختص،ترجمان کا کہنا ہے کہ 331 مریض زیر علاج ہیں،29کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ،ایل آر ایچ میں 60 وینٹی لیٹرز بھی فراہم کئے گئے ہیں این سی او سی نے کورونا سے متاثرہ ممالک کی رپورٹ جاری کردی، وباء سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان کا 35 ویں نمبر، امریکا پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے،پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں،ایک سے دس سال کے 42 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئےرمضان المبارک کے دوران مساجد میں کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد،اسلام آباد انتظامیہ اور علماء کے درمیان 20 نکات پر اتفاق، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا، مساجد و امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی،50 سال سے زائد عمر کے افراد، نابالغ بچوں اور کھانسی ،نزلہ ،زکام کے مریضوں کونماز کے لئے نہ آنے کی ہدایتسیکورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ،آئی ایس پی آر کے مطابق اسد کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھا
مزیدخبریں