رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
02:22 PM, 13 Apr, 2021
پبلک نیوز: رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ کل پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ پاکستان بھر میں پہلا روزہ کل بروز بدھ ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور اسلام آباد میں ہوئے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔