رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ کل پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ پاکستان بھر میں پہلا روزہ کل بروز بدھ ہو گا
وزیر اعظم عمران خان کا رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام،میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالی کافضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رمضان المبارک کے پیش نظر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، سید فخر امام، عمر ایوب خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر اسلام آباد اور مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹوری کارپوریشن شریک
رمضان کا چاند بہت مبارک ہو. رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں خوب رحمتیں اور نعمتیں سمیٹیں. اپنے لئے اور قومی ٹیم کے لئے بھی بھرپور دعا کیجئے گا. کپتان بابر اعظم
کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پیرپگاراپیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے راجہ ہاؤس آمد. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا