علیحدگی کی خبریں، عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے خاموشی توڑ دی

07:01 AM, 13 Apr, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ناراض رکن عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ عامر نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑدی۔ کئی دنوں سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں، جب کہ عامر لیاقت حسین بھی انسٹاگرام پر اب اپنی اہلیہ دانیہ کو فولو نہیں کررہے۔ ان تمام چیزوں کو بنیاد بناکر دونوں کی علیحدگی کے دعوے ہو رہے تھے۔ لیکن اب دانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں انہوں نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ہیں اور نہ ہی ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے۔طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ واپس آئیں توان کواپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے گھر میں مداخلت نہ کریں ورنہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا'۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر لیاقت حسین بھی اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔
مزیدخبریں