اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

11:46 AM, 13 Apr, 2022

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی نشت پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔ مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لایا جائےگا۔ یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔
مزیدخبریں