پی ایس ایل میں غیرملکی فرنچائز اونرز کی دلچسپی
03:51 PM, 13 Apr, 2023
لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کی خواہاں ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نفیسہ کمال نے بنگلہ دیش سے باہر کی لیگز میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کے لیئے باقاعدہ طور پر پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں مزید دو ٹیموں کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان کنٹریکٹ کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن سے پہلےنئی ٹیم شامل نہیں ہو سکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اگلے اجلاس میں ہونےکاامکان ہے۔ خیال رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کاعندیہ دے چکے ہیں۔