اسپیکر قومی اسمبلی نے کل اہم ترین ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا

05:29 PM, 13 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کل اہم ترین ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی ، وزرا اور مشیران شریک ہونگے، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی، عسکری حکام ملک کی مجموعی امن و امان، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پھر ڈٹ گئے، عدالتی فیصلے کے باوجود تحریک انصاف کراچی کے 9 اراکین کو قومی اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ابھی کوئی عدالتی حکم موصول نہیں ہوا، عدالت نے استعفوں کی منظوری بارے میرا آرڈر منسوخ نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ابھی عدالتی فیصلہ کی تصدیق شدہ کاپی بھی نہیں ملی۔
مزیدخبریں