جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے نام کی سفارش

06:09 PM, 13 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے نام کی سفارش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جس میں پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کے نام کی سفارش کر دی گئی ہے۔ حتمی منظوری کے لیے معاملہ ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کےبعد وزارتِ قانون کی جانب سے تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔
مزیدخبریں