آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ سٹاف لیول معاہدےکاجائزہ لےگا:کرسٹالینا جارجیوا

10:22 AM, 13 Apr, 2024

ویب ڈیسک:  آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوران گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کیلئے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔

مزیدخبریں