روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی، دلبرداشتہ شوہر کی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی 

12:57 PM, 13 Apr, 2024

ویب ڈیسک: چک جھمرہ میں ٹرین تلے آکر شہری نے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خودکشی والے شہری کی پہچان 30 سالہ احسن  111 ج ب ڈھولنوال کا رہائشی کے نام سے ہوئی۔

لواحقین کے مطابق متوفی شاہکوٹ اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا ناکام لوٹنے پر خودکشی کی۔

بدر ایکسپریس فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی جس کے نیچے آکر متوفی نے خودکشی کی جوکہ ایک بیٹے کا باپ بھی ہے۔

مزیدخبریں