کراچی ایئرپورٹ بچی سے ناروا سلوک پر شاہد آفریدی میدان میں آگئے

07:33 PM, 13 Apr, 2024

ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی کے ساتھ کئے گئے ناروا سلوک سےکی ویڈیو سامنے آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی شیخ پا ہوگئے ہیں اور اہم ٹویٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کو کم عمر بچی کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’معصوم بچی اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی جانب دوڑی تھی، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بے رحم شخص بے دردی سے اسے اٹھا کر پھینکے گا‘۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ’جو شخص بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کرسکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے‘۔

واقعہ انٹر نیشنل آرائیول پر 10مارچ کو پیش آیا تھا، ناروا سلوک پر اے ایس ایف افسر اور 2 اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی گئیں۔ ناروا سلوک کرنے والے افسر کا کورٹ مارشل کئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں