ملک میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ

08:28 AM, 13 Aug, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز)‌ مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے.

مالی سال22 - 2021 میں گاڑیوں کی فروخت 91 فیصد اضافی دیکھا گیا ہے. جولائی کے دوران 29593 گاڑیاں فروخت ہوئیں، گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت ہے ، پسنجر کار میںں800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی، 800 سی سی کار کی فروخت ماہانہ 403 جبکہ سالانہ بنیادوں پر 164 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جولائی میں 7060 یونٹ 800 سی سی پیسنجر کار فروخت ہوئیں ، لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فیصد اضافے بعد 4249 یونٹ رہی، جولائی میں ٹرکوں کی فروخت 9 فیصد کمی کے بعد 320 یونٹ رہی .

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے آٹو موبیل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی.

مزیدخبریں