’ پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے‘

08:38 AM, 13 Aug, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا،افغان امن عمل میں پیشرفت کی رفتار پر تشویش ہے ۔ ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں80 ہزارقربانیاں دیں،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان مین سپائلر کا کردار ادا کیا،افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ۔ انہوں نے کہا را اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کا ڈوزئیر اقوام متحدہ میں بھی پیش کریں گے، بھارتی فورسز ایل اوسی پر سیزفائرکی خلاف ورزیاں کررہی ہیں، او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کو بھی آزاد کشمیر کا دورہ کروایا گیا.
مزیدخبریں