الیکشن فراڈ کو ٹیکنالوجی سے ہی روکا جاسکتا ہے،وزیراعظم

11:27 AM, 13 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں فراڈ کا واحد حل ٹیکنالوجی ہے,الیکشن فراڈ کو ٹیکنالوجی سے ہی روکا جاسکتا ہے.

وزیراعظم عمران خان کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے نادرا کے مختلف اقدامات کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے، پاکستان میں اب ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے، پاکستان میں30لاکھ افغان پناہ گزین ہیں، ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ٹھپے لگانا،بیلٹ پیپر،جعلی ووٹ رجسٹریشن سب ختم ہوجائےگا،ٹیکنالوجی اورڈیٹاکےاستعمال سےانتخابات کوشفاف بنایاجاسکتاہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے 21ویں صدی کاالیکشن کرائیں گے،ٹیکنالوجی کےاستعمال سےالیکشن کوسب تسلیم کریں گے، پہلی بارٹیکنالوجی کےاستعمال سےانتخابات کرائیں گے.

مزیدخبریں