محکمہ صحت سندھ کا خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ
12:00 PM, 13 Aug, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ صحت سندھ نے خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ خواجہ سراؤں کی ویکسینیشن کے لیے انہیں شناختی کارڈ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے۔ خواجہ سراؤں کے گھروں کے قریب ویکسینیشن کیمپ لگائیں جائیں۔ خواجہ سراؤں کے گھروں میں جا کر انہیں آگاہی دی جائے۔ خواجہ سراوں کے زریعے کورونا پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 2017 کی مردم شماری کے مطابق خواجہ سراؤں کی تعداد 10 ہزار 418 ہے۔ عام اندازے کے مطابق سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 5 لاکھ ہے