مہنگائی میں اضافہ نہ رک سکا، ہفتہ وار رپورٹ جاری

04:19 PM, 13 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.61 فیصد اضافہ ہو گیا۔ سالانہ بنیاد پرمہنگائی 13.33 فیصد ہو گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 37.5 فیصد مہنگا ہو گیا۔ چکن کی قیمت کو دوبارہ پر لگ گئے۔ ایک ہفتے میں چکن کی قیمت 9.2 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لہسن کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہو گیا۔ آلو 1.5 فیصد اوربناسپتی گھی 1.1 فیصد مہنگا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے کیلے کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی انڈے 1.8 فیصد اورپیاز 1.7 فیصد سستا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 11 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے زندہ چکن کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ ہفتہ مانیٹر کی جانے والی 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سے 18 میں اضافہ 6 میں کمی اور 23 میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں