فیاض الحسن چوہان کی انٹری، پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی چھٹی

04:48 PM, 13 Aug, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پنجاب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اب سے حکومت پنجاب کے واحد ترجمان صرف فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان کی تقرری کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ انھوں نے تقرری کے فوری بعد حکومت پنجاب کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ترجمانوں کے حوالے سے تمام گزشتہ احکامات منسوخ کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب سے کوئی بھی ٹی وی، اخبارات، ٹاک شوز اور سیاسی اجتماعات میں ترجمان حکومت پنجاب کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔ حکومت پنجاب کے واحد ترجمان صرف فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔
مزیدخبریں