ضمنی الیکشن میں عمران خان سب کو روند ڈالے گا:شیخ رشید

07:29 AM, 13 Aug, 2022

احمد علی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔ اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔ اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ، جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1558327675340611586?s=20&t=kmJM9XR4hREGLYNdbnkwqg شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔ 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ 10 کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔
مزیدخبریں