'عمران خان بتائیں نیوکلیئر پروگرام کیخلاف فرم کیوں لابنگ کیلئے ہائرکی'
02:19 PM, 13 Aug, 2022
اسلام آباد: وزیرمملکت مصدق ملک کاکہنا ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام کامخالف شخص پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا، عمران خان آج قوم کو بتائیں نیوکلیئر پروگرام کےخلاف فرم کیوں لابنگ کےلیے ہائرکی۔ وزیرمملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام کا مخالف شخص پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا، پی ٹی آئی نے امریکا میں ایک فرم کو ہائر کیا ہے ، پی ٹی آئی نے فرم ہائر کی کہ وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات ہموار کرے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ یہ فرم نیوکلیئرپروگرام کی مخالف ہے، عمران خان آج قوم کو بتائیں نو نیوکلیئر پروگرام کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان سے فارن فنڈنگ سے متعلق پوچھا بھی نہ جائے ، ہم ان کو غدار نہیں کہتے ،ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کا جواب دیں ، عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں مولوی تمیز الدین اور ذوالفقار علی بھٹو کیس جیسے فیصلے دیں۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹانے کی سزا دی گئی، بیٹے سے پیسے لے سکتے تھے مگر نہیں لیے ،اس پر نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیا گیا لیکن ایک لیڈر نے ملک ریاض سےساڑھے400 کینال زمین لی اور فائدہ پہنچایا۔ وزیر مملکت مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا 45دن کا ریمانڈ دیا جبکہ فوج کو اکسانے والے کا صرف 2د ن کا ریمانڈ دیا ، کمزور ،طاقتور ،امیر اور غریب کیلئے ایک نظام ہونا چاہیے۔