پاک فوج نے سوشل میڈیا پر سوات سے متعلق پیش کیے جانیوالے دعوے مسترد کردیئے

06:54 PM, 13 Aug, 2022

احمد علی
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کئی روز سے سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی موجودگی کے بارے میں غلط تاثر پھیلا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق سوشل میڈیا رپورٹس حد درجہ مبالغہ آرائی اور گمراہ کن ہیں، آبادی سے کہیں دور دیر اور سوات کے درمیان اکا دکا پہاڑی چوٹیوں پر مسلح افراد کو دیکھا گیا، بظاہر یہ مسلح افراد افغانستان کی جانب سے آئے اور ان کا مقصد آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر ایسے افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، ملحقہ علاقوں کے شہریوں کے تحفظ و سلامتی کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضروری اقدامات کر لئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کہیں پر بھی عسکریت پسندوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری ہو تو ایسے افراد سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔
مزیدخبریں