باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

02:39 PM, 13 Aug, 2023

احمد علی
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل اور ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب کارروائی کی، سیکورٹی فورسز نے چارمنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، 1 دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے خود کش جیکٹ سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ،ہلاک ہونے والے دہشت گرد بالخصوص خودکش دھماکوں سمیت سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے سپاہیوں محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا ، جس میں 24 سالہ شہید سپاہی محمد شعیب کا تعلق کوہاٹ سے تھا، شہید سپاہی محمد شعیب نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزیدخبریں