معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار

04:52 PM, 13 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ملک میں عام انتخابات کے باعث وفاق سمیت ملک کے تمام صوبوں میں نگران سیٹ اپ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، اب اسی دوران معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے بھی نگران وزیر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حریم شاہ نے سوشل میدیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔
مزیدخبریں