ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کا ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو ہوا جس دوران ایکس کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا،دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات دنیا کے ارب پتی شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک کو انٹرویو میں کہی، انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے پلیٹ فارم پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45 منٹ کے دوران 13 لاکھ افراد انٹرویو سن رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد ایکس رکنا شروع ہوگیا، 45 منٹ پر بڑھتی ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ کریش کرگئی۔
وہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس مسئلے کو مثبت انداز میں لیا گیا اور کہا کہ ایلون مسک لاکھوں افراد کو اس انٹرویو میں لے آئے جس پر انہوں نے مبارک باد پیش کی۔
ٹویٹر اسپیسز پر ہونے والا یہ انٹرویو تکنیکی مسائل سے دوچار رہا جس پر 25 ہزار سے زائد صارفین نے ’کریش‘ کے نام سے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور بعض صارفین پلیٹ فارم پر تنقید بھی کرتے نظر آئے ہیں، وہیں ٹرمپ کے حامیوں سمیت دیگر افراد نے اس بات پر فخر کیا کہ اس انٹرویو نے انٹرنیٹ کو ”کریش“ کر دیا ہے۔
ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ انٹرویو کے دوران بڑھتی ٹریفک کے باعث کمپنی کے سرورز کو متاثر کیا، جس کی وجہ سے وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنا انٹرویو مکمل کرنے سے قاصر تھے کیونکہ بات چیت میں شامل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں افراد نے شکایت کی تھی کہ وہ انٹرویو سننے سے قاصر تھے۔ لیکن ہم کم تعداد میں براہ راست سامعین کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور بات چیت کو بعد میں پوسٹ کریں گے۔