ویب ڈیسک: مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی سی پنجگور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ گورنرجعفرمندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز بگٹی، کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے نمازجنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ میرضیالانگو، چیف سیکرٹری شکیل قادر، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی کوئٹہ بھی شامل تھے۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تربت روانہ کیا جائے گا۔ جہاں ان کی تدفین ہوگی۔