(ویب ڈیسک ) پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ اور داود انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر حملہ اورنگی ٹاون میں ہوا۔ ڈاکٹر ثمرین واقعے میں محفوظ رہیں ۔
ڈاکٹر ثمرین کا کہنا ہے کہ میں 14 اگست کی تقریب کے سلسلے میں اورنگی ٹاون گرلز کالج گئی تھی، نامعلوم مسح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ثمرین پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ اسٹریٹ کرائم کا نہیں ، تحقیقات کررہے ہیں ، ڈاکٹر ثمرین اور ان کا اسٹاف محفوظ ہے۔